خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون، متعدد فیکٹریاں سیل

Published On 27 September,2021 11:19 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون میں متعدد فیکٹریاں سیل کردیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق بنوں میں مصالحہ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران فیکٹری سے 450 کلو چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر ملا مصالحہ برآمد ہوا، فیکٹری سے مضر صحت مصالحہ جات ضبط کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔

نوشہرہ کے علاقوں امان گڑھ، تارو اور پبی میں بھی دکانوں سے 1200 لٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ہوئے، سوات، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو ہوٹلوں سمیت کئی دکانیں سیل کر دی گئیں، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مقدمات درج کر دیئے۔
 

Advertisement