قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے زخمی

قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے زخمی

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ کو تین مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران شاہ قائداعظم روڈ دکان پر موجود تھے کہ انہوں نے دکانے کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیاجس پر تین مسلح افرادنےدونوں بھائیوں کو تشدد کا شانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق گول کیپر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا اور ملزمان فرارہوگئے جبکہ دونوں بھائیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔