لاہور سیشن کورٹ کے قریب ملزم سے اسلحہ برآمد، تھانہ اسلام پورہ منتقل

لاہور سیشن کورٹ کے قریب ملزم سے اسلحہ برآمد، تھانہ اسلام پورہ منتقل

سیشن کورٹ کے بابا گروانڈ گیٹ سے احاطہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے ملزم آغا عمران کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ لیکر احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

ملزم سے دوران تلاشی نائن ایم ایم پسٹل، میگزینز اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ مزید تفتش کے لیے ملزم کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا۔