بہاولپور: 18سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہر پی لیا

Published On 10 November,2021 04:23 pm

بہاولپور :(دنیا نیوز) خیرپور ٹامیوالی میں 18سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہر پی لیا ۔

بہاولپور میں 18سالہ حاملہ سویرا بی بی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئی جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ سویرا نے خود زہر پی کر اپنی جان لی ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سویرا بی بی نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کورٹ میں کی تھی،چند روز قبل پنچائتی طور پر لڑکی کو اسکے والدین گھر واپس لے آئے تھے ۔

لڑکی کی ساس نے الزام عائد کیا کہ میری بہو حاملہ تھی زہر دے کر قتل کیا گیا ہے ،ہمیں ہمسائیوں کے ذریعے پتہ چلا کہ ہماری بہو کو قتل کردیا گیا جبکہ میری بہو سویرا کو اسکے والد اور چچا نے قتل کیا ہے۔
 

Advertisement