لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو مارا گیا

Published On 12 November,2021 11:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس مقابلے میں ڈاکوماراگیا، ملزم محمد بن قاسم نے کچھ عرصہ قبل صدرکے علاقہ میں بزرک شہری کوڈکیتی مزاحمت پرقتل کیاتھا۔

شالیمار کےعلاقہ میں پولیس مقابلہ میں بزرگ شہری کوڈکیتی مزاحمت پرقتل کرنےوالاملزم ہلاک ہوگیا، ملزم محمد بن قاسم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ساتھی عمر کے ساتھ مل کر بینک سےنکلنے والے بزرگ کو صدرکے علاقہ میں قتل کیا تھا۔

ملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزم کے ساتھی عمر کو کچھ عرصہ قبل سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

ملزم محمد بن قاسم عرف چاند بٹ سی آئی اے کے پاس ریمانڈ پر تھا،ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پرآئی تھی۔
 

Advertisement