ملتان میں میپکو کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر چوری کے واقعات میں اضافہ

Published On 19 November,2021 08:28 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں میپکو کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر چوری کے واقعات میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہےجس پر کاروائی کی بجائے تاحال محکمے کے حکام نے چپ سادھ رکھی ہے۔

ملتان کے نواحی علاقے مخدوم رشید سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں جن کے مقدمات بھی درج ہیں لیکن اسکے باوجود ٹرانسفارمر چوری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس پر صوبائی وزیر کا موقف ہے کہ ٹرانسفارمر کی قیمتوں میں اضافے سے چوری بڑھی ہے، اس لیے بغیر تانبے کے ٹرانسفارمر بنانے کے عمل کا جلد آغاز ہو جائیگا جس سے چوری کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو جائیگا۔

ٹرانسفارمرز کی چوری بڑھنے پر پولیس نے 3 واقعات کا صرف ایک ہی مقدمہ درج کرنے کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا ہے جس کا متاثرہ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

گذشتہ چھے ماہ سے نئی خریداریاں نہ ہونے کے باعث میپکو کے پاس بجلی کے میٹرز کی بھی قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب میٹڑز کا چوری ہونا بھی معمول بن چکا ہے۔
 

Advertisement