کندھکوٹ: کچے میں پولیس کا آپریشن، دو مزید ڈاکو ہلاک

Published On 11 December,2021 06:26 pm

کندھکوٹ: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں پولیس کے ساتھ آپریشن کے دوران دو مزید ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران مزید 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جس کے بعد مرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت صدام اور علی حسن کے نام سے ہوئی ہے،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد کر کے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔