راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی نعش کو آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک امریکہ منتقل کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس نے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون، شناختی کارڈ اور بیگ برآمد کرلیا ہے جبکہ مورگاہ پولیس ملزم سے آلہ قتل اور دو موبائل فون برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر اور ملزم کی گرفتاری کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔