کراچی: آپس کے جھگڑے میں بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

Published On 01 January,2022 05:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لیاقت آباد میں بیٹے نے آپس کے جھگڑے میں ماں کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر ایک میں بیٹے نے ماں کو قتل کیا۔ خاتون کی شناخت 55 سالہ ملائیکہ شاہین کے نام سے ہوئی، واقعے میں بھائی بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے ماں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مارکیٹ پولیس نے واقعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا۔