لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اندرون بھاٹی گیٹ میں نانا نے نواسی کو قتل کردیا۔
لاہور کے علاقہ اندرون بھاٹی گیٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نانا کا خون سفید ہوگیا اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 2 سالہ نواسی کو ذبح کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق کوچہ رنگریزہ کے رہائشی ملزم جاوید نے 2 سالہ دعا کو ذبح کر کے جان لی، ملزم جاوید کی بھانجی ماہ جبین کی 3 سال قبل عمر فاروق سے شادی ہوئی تھی، 6 ماہ قبل طلاق ہوئی تو خاتون اپنے والدین کے گھر میں مقیم ہوئی ۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جاوید مقتولہ بچی کی والدہ کا رشتے میں ماموں لگتا ہے،واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے ،گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔