پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کی ترقی لازم ہے: گورنر پنجاب

Published On 03 January,2022 11:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کی ترقی لازم ہے، بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

گورنر چودھری سرور سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین مرزا محمد آفریدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں کشمیر اور فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت پار لیمنٹ کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو پر امن، ترقی یافتہ، خوشحال اور مضبوط بنائیں گے۔ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔
 

Advertisement