لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹرز کے لئے سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی ملازمتوں میں ایک برس توسیع کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے ہزاروں ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ایڈ ہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے، دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ایڈہاک ڈاکٹرز کے مسائل کا پورا احساس ہے، تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شعبہ طب کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے، ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔