لاہور:(دنیا نیوز)ایک بار پھر پنجاب کابینہ میں توسیع بارے مشاورت کی جارہی ہے اورپاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حامد یارہراج کوپنجاب کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔
پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس ضمن میں حتمی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حامد یار ہراج کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کاامکان ہے ،حامد یار ہراج کا تعلق خانیوال سے ہے اور آئندہ چند روز میں اس ضمن میں حتمی فیصلے کااعلان متوقع ہے۔