اسلام آباد:(دنیا نیوز) عثمان مرزا ویڈیو زیادتی اور بلیک میلنگ کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔
ٹرائل کورٹ میں عثمان مرزا کے خلاف ویڈیو اور بلیک میلنگ کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے اورعدالت میں بیان دے دیا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت تین ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ کیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے تھے کہ عثمان مرزا گینگ نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کو بلیک میل کرکے 13 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔