لاہور: (روزنامہ دنیا) احتساب عدالت میں ٹیوٹا گارڈن موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ میں شہریوں کو گاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم توفیق احمد قریشی کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا، احتساب عدالت نمبر 3 کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم توفیق قریشی کے اعتراف جرم پر پانچ سال قید اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنائی۔
جیل حکام کی جانب سے ملزم توفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم نے ٹیوٹا گارڈن موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کمپنی بنا رکھی تھی۔