رحیم یار خان:(دنیا نیوز) کھانا دیر سے لانے پر ہوٹل پر آئے گاہک ویٹر سے لڑ پڑے۔
رحیم یار خان میں کھانے کے ہوٹل پر لڑائی کا واقعہ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے روڈ پر پیش آیا ہے جہاں کھانے کا آرڈر تاخیر سے لانے پر گاہکوں اور ویٹر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہوگئی ۔
لڑائی میں لاتوں ، مکوں ، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، تاہم ہوٹل ملازمین اور گاہکوں کے درمیان ہونے والی لڑائی عوام نے بیچ بچاؤ کرکے لڑائی ختم کروادی۔