گجرات : (دنیا نیوز) گجرات کے نواحی علاقہ شامپور میں دیور نے انسانیت سوز اقدام اٹھاتے ہوئے بھابھی کو تین بچوں سمیت قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی علاقہ شامپور میں ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازع پر اپنے چھوٹے بھائی کا گھر اجاڑ دیا، بھابھی سمیت تین بھتیجوں کو قتل کر دیا۔ قتل ہونے والوں میں 36 سالہ شکیلہ بی بی اور اس کا 14 سالہ بیٹا روشان، 10 سالہ عائشہ اور 4 سالہ مریم شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق فیملی کا سربراہ منور حسین بیرون ملک مقیم ہے، اس کا اپنے سگے بھائی صفدر حسین کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا جس پر ملزم صفدر حسین نے اپنی بھابھی اور بھتیجوں کو ڈنڈوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے واقعہ کے فوری بعد ملزم صفدر حسین کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔