کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کا چالان تفتیشی افسر نے جمع کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کر دئیے ہیں جبکہ کیس میں حیدر، معراج اور نیاز کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔