ناظم جوکھیو قتل کیس: مدعی کی درخواست منظور، مقدمہ انسداد دہشتگری کی عدالت منتقل کرنے کا حکم

ناظم جوکھیو قتل کیس: مدعی کی درخواست منظور، مقدمہ انسداد دہشتگری کی عدالت منتقل کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مدعی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پولیس چالان سے متعلق فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔