کیس لڑنا چاہتی تھی، اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا، ناظم جوکھیو کی بیوہ کا ویڈیو بیان

کیس لڑنا چاہتی تھی، اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا، ناظم جوکھیو کی بیوہ کا ویڈیو بیان

اپنے وڈیو بیان میں مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ شیرین جوکھیو کا مزید کہنا ہے کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا، اس لئے یہ کیس مزید نہیں لڑنا چاھتی، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا، میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑا ہے۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں، اس ویڈیو کہ ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑ سکتی،میں ایک وفادار عورت ہوں، مجھے کوئی لالچ نہیں دی گئی ، لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا،جو بچوں والے ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں ۔