کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے دارالامان سےفرار ہونے والی تین خواتین میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقعہ دارالامان سے فرار ہونے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ خواتین کوعالمو چوک کےقریب ایک مکان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مکان میں دارالامان سے مفرور خواتین کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
گرفتار خواتین سے تفتیش اور فرار ہونے والی تیسری لڑکی کی تلاش جاری ہے۔ فرار ہونے والی خواتین کےخلاف مقدمہ بروری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ خواتین گزشتہ ہفتے منگل کے روز دارالامان سے فرار ہوئی تھیں۔