کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار

Published On 07 July,2022 09:34 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہونے کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا، آج مزید بارش کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجگور 22، تربت 16، بارکھان 12، اورماڑہ 7، قلات، پسنی اور لسبیلہ 4، کوئٹہ 5، ژوب 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 31 سے 33، قلات میں27 سے 29، گوادر میں 33 سے 35، جیونی میں 32 سے 34، نوکنڈی اور سبی میں41 سے 43 اور تربت میں 38 سے 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خضدار، قلات ، لسبیلہ، پنجگور، آواران ، تربت، خاران، ژوب ، بارکھان ، کوہلو، نصیر آباد، اورماڑہ، کیچ اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
 

Advertisement