بلوچستان ہائیکورٹ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

Published On 27 June,2022 10:56 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔ درخواست گزار کی جانب سے کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت عالیہ بلوچستان نےکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کومعطل کرنےکاحکم دے دیا،،، ہائی کورٹ نے یہ حکم سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی درخواست پر دیا جس کا مؤقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیاں درست نہیں ۔

عدالت نے 28 اگست کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے چھ جولائی کو فریقین کو طلب کرلیا، درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو نے کی۔

الیکشن کمیشن کےشیڈول کےمطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوناتھے،،، شیڈول کےمطابق امیدواروں کےلئے پبلک نوٹس کااجراء چھ جولائی اور کاغذات نامزدگی کےاجراء اور جمع کرانےکاسلسلہ 14 جولائی سے شروع ہونا تھا۔
 

Advertisement