کوئٹہ: سمنگلی روڈ پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی

Published On 29 June,2022 08:40 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کا واقعہ سمنگلی روڈ پر سر پل کے قریب پیش آیا، ریسکیو زرائع کے مطابق فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جو باپ بیٹا تھے جبکہ دو افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں کی شناخت راشد اور گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی لگتی ہے، جسکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 

 
Advertisement