خان پور: (دنیا نیوز) خان پور میں غیرت کے نام پر 2 افراد نے 20 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
ترجمان پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود مڈ الیاس میں پیش آیا جہاں پر دو ملزمان نے 20 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کر دیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا احکامات دیئے جس پردونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔