خانقاہ ڈوگراں: (دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر دیا۔
خانقاہ ڈوگراں میں محنت کش 40 سالہ حسن علی کا اپنے چھوٹے بھائی شہباز کےساتھ موٹر سائیکل کی رقم کا تنازع چل رہا تھا، 28 سالہ چھوٹے بھائی شہباز نے پسٹل سے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں پھینک دی۔ قتل کی اطلاع وہاں سے گزرنے والی خواتین نے دی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔