کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں 22 سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق تھانہ قائدآباد کی حدود میں واقع مری آباد کے علاقے کی رہائشی 22 سالہ لڑکی ثانیہ علی نے نامعلوم وجوہات کی بناء اپنے کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔