کراچی: پیر آباد پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سمگلر سے 17 کلو چرس برآمد

Published On 01 August,2022 01:58 pm

کراچی:(دنیانیوز) کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر سے 17 کلو چرس برآمدکر لی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برآمد شدہ منشیات ملزم نے مہارت سے موٹرسائیکل کی سیٹ میں چھپائی تھی، ملزم جاوید بلوچستان سے منشیات لا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم منشیات سپلائی کے لیے جارہا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement