لاہور:(دنیا نیوز) سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کو قریبی رشتہ دار نے قتل کرایا۔
لاہور پولیس کے مطابق مقتول نے رشتہ دار بلال کے زیورات لاکر میں رکھوائے تھے، مقتول نے لاکر سے زیورات نکلوا کر غائب کر دیئے اور رشتہ دار کو جعلی زیورات دے دیئے تھے۔
جعلی زیورات دینے کی پاداش میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اشرف راہی کو قتل کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقتول کو چند روز قبل گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔