لاہور: (دنیا نیوز)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،سپیکر سبطین خان نے ان سے حلف لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ۔اپوزیشن کی جانب سے کوئی ممبر اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ واثق قیوم عباسی پنجاب اسمبلی کے بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔