کراچی:(دنیا نیوز) نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی بینک کا مینجر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دے کر بینک کے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی سینٹرل عثمان معروف کے مطابق مقتول برانچ مینجر ہے اور بینک کے دروازے پر سگریٹ پی رہا تھا، ایک ملزم نے پہلے گیٹ پر موجود گارڈ کو اسلحہ سے ڈاریا اور گارڈ کے اسلحہ سمیت اندر بھاگ گیا، ملزم نے منیجر کا پیچھا کرکے تین گولیاں ماریں جس سے بینک منیجر مقاب علی موقع پر جاں بحق ہوا۔
ملزمان واردات کے بعد بآسانی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، بینک کے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خاکے اور دیگر چیزوں میں سکیورٹی گارڈ کی مدد لی جائے گی۔