کسٹم کی کارروائی، کروڑوں مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد، ایک شخص گرفتار

کسٹم کی کارروائی، کروڑوں مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد، ایک شخص گرفتار

کراچی میں کسٹم حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22 ستمبر کو خفیہ اطلاع پر ماری پوڑ کے علاقے میں گودام پر چھاپا مارا گیا، کارروائی کے دوران 54 کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق ٹائروں کے نمبرز کو ٹیمپرڈ کر کے سمگلنگ کی جاتی تھی، گودام سے پچپن ہزار ٹائر برآمد کیے گئے جو بس، ڈمپر اور دیگر گاڑیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں، کسٹم حکام کے مطابق سمگلنگ کے ناسور کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔