کاہنہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

Published On 04 January,2023 12:33 am

کاہنہ : ( دنیا نیوز ) پرانا کاہنہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ساتھی خاتون زخمی ہو گئی۔

کاہنہ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کا ساتھی کھانا کھانے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت زمان اور زخمی خاتون کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ کاہنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Advertisement