حیدرآباد: (دنیا نیوز) شہر کے نواحی علاقے جنھان موری میں ایک 25 سالہ خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، خاتون کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 25 سالہ گوری زوجہ گنگا رام کے نام سے ہوئی ہے، خودکشی کے حقائق تحقیقات کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔