صادق آباد : کوٹ سبزل پولیس کی بڑی کارروائی، 6 مغوی بازیاب

Published On 06 January,2023 06:16 am

صادق آباد : ( دنیا نیوز ) کوٹ سبزل پولیس نے سندھ اور پنجاب بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 6 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

صادق آباد پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے مغویان میں احتشام ، شیر افضل ، طاہر ، صداقت ، سہیل اور سلیم شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مغویوں کو سندھ کی طرف منتقل کرنے کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس میں بکتر بند گاڑیوں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مغویان موبائل فون پر سستی گاڑیاں خریدنے کے لالچ میں آکر ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہوئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔