پھول نگر : ( دنیا نیوز ) پھول نگر کے علاقے دوھکی میں محکمہ خوراک کی ایک کارروائی دوران غیر قانونی فلور مل پکڑ لی گئی۔
محکمہ خوراک حکام کے مطابق کارروائی کے دوران فلور مل سے آٹے کے ہزاروں سرکاری بیگ بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکہ فیکٹری میں موجود مشینری کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی ایف سی قصور نے کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان سرکاری آٹا سستے داموں خرید کر پرائیویٹ بیگز میں پیکنگ کر کے فروخت کرتے تھے جبکہ پرائیویٹ بیگز میں پیک کیا گیا آٹا دوسرے صوبوں میں فروخت کیا جا رہا تھا۔