مانگامنڈی : دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 8 افراد زخمی

Published On 05 January,2023 08:58 am

مانگا منڈی : (دنیا نیوز) ملتان روڈ پر دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔

لاہور ملتان روڈ پرعلی الصبح دھند کےباعث6  گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ریسکیو کے مطابق  زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،  حادثے کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، موٹروے پولیس نے گاڑیوں کو فوری طور پر ملتان روڈ سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کروائی ۔