موجودہ حکومت کے خرچے عمران دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، مسرت چیمہ

Published On 04 January,2023 09:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، ہر روز وزیر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، لیکن یہ اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے پھر غربت میں پسی قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی ہے: مسرت جمشید

مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز عوام پر کبھی مہنگائی تو کبھی پابندیوں کے اعلانات ہو رہے ہیں، اس نااہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا، مسرت چیمہ