لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج 4 بج کر 20 منٹ پر عمران خان سیلاب زدگان کی بحالی سے متعلق عوام کو آگاہی دیں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ہوں گی۔
آج شام 4:20 بجے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر صاحبہ کے ہمراہ سیلاب زدگان کی بحالی اور جامع ریلیف عمل کے حوالے سے عوام کو آگاہی دیں گے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 1, 2023
وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کے سیلاب زدگان کو بےیار و مددگار چھوڑا گیا لیکن ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.
انہوں نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبران کے ضمیروں کا سودا کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا، عوام لوٹوں کو آئندہ الیکشن میں بھی خوب سبق سکھائیں گے۔