لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جشمید نے چیمہ نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے منحرف ممبر صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی دائر درخواستوں پر درگزر کرنے کی بجائے ایکشن لے، لوٹا بننے والے اراکین کا مستقبل نااہلی ہے، پارٹی سے غداری کرنے والوں کا آئندہ الیکشن میں عوام کڑا احتساب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو خریدنے والے سوائے چند ٹکوں کے کچھ نہیں پاسکیں گے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں زر بابا اور چالیس چوروں کے خلاف متحد ہیں، ضمیر کا سودا کرنے والے کسی صورت پارٹی میں واپس نہیں لیے جائیں گے۔