آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں، بیٹا جاں بحق

Published On 30 December,2022 07:55 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ نزد دھوتا پُل پر آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں، بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور ریسکیو عملہ فوری جائے حادثہ پر پہنچ گیا، ریسکیو ٹیموں نے شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت انور بی بی زوجہ محمد اسلم (عمر 45 سال تقریباً) اور سلمان ولد محمد اسلم ( عمر18 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جوکہ نواحی علاقے بھگیانہ کے رہائشی تھے۔
 

Advertisement