لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کا اعلان کر دیں۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن کا آغاز معاشی میدان میں ایک بری خبر سے ہوتا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے لاکھوں خاندان وابستہ ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے۔
ہر دن کا آغاز معاشی میدان میں ایک بری خبر سے ہوتا ہے. ٹیکسٹائل انڈسٹری سےلاکھوں خاندان وابستہ ہیں اور یہ صنعت تباہی کےدہانے پر ہے. اس وقت جن گھرانوں میں بھوک راج کررہی ہے وہ ان سازشیوں کو جھولی بھر کے بددعا دےرہے. اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتےہیں تو فوری الیکشن کا اعلان کریں pic.twitter.com/9p1qiAX6Km
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 28, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جن گھروں میں بھوک راج کر رہی ہے وہ ان سازشیوں کو جھولی بھر کے بد دعا دے رہے ہیں، اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کااعلان کریں۔