پنجاب میں دھند کا راج ، اہم شاہرائیں بند، لاہور ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

Published On 27 December,2022 05:09 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) پنجاب بھر میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہرائیں بند کردی گئی ہیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وارننگ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

موٹرویز پولیس حکام کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹر چینج تک، موٹروے ایم ٹو نارتھ اسلام آباد ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم ٹو ساؤتھ ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق موٹرے وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ جبکہ ایم فور شیر شاہ سے عبدالحکیم اور ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم الیون کو بھی لاہور سے سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بھی دھند کا راج ہے ، حد نگاہ پندرہ سو میٹر سے بھی کم ہونے کے باعث وارننگ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق دھند کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

حکام کے مطابق خراب حد نگاہ کے باعث ائیر سیال پی ایف 146 منسوخ ہونے پر جہاز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا جبکہ سیرین ای آر 822 کو اسلام آباد کی جانب واپس موڑا گیا ہے۔
 

Advertisement