کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر پورٹس پر فوگ سے متاثرہ فلائیٹس کے مسافروں کی سہولت کے لئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا، ائیرپورٹ مینیجر ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ٹاسک فورسز اپنے اپنے ایئرپورٹس پر فرائض سر انجام دیں گی جن کا مقصد متاثرہ فلائیٹس کے مسافروں کو ہر ممکن سہولت پہنچانا ہے۔
ایئرلائنز، اے ایس ایف، ایف آئی اے کے ذریعے مسافروں کے ایئرپورٹ پر معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا، ائیرلائنز کے ذریعے مسافروں کے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ سہولیات کا بندوبست کیا جائے گا، مسافروں اور ایئرپورٹ آنے والوں کو موسمی حالات سے باخبر رکھا جائے گا۔
ٹاسک فورس موسمیاتی تبدیلیوں سے میڈیا نمائندوں کو بھی باخبر رکھے گی جبکہ فلائیٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پر تازہ ترین معلومات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔