پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج، اہم موٹرویز بند، پروازیں بھی متاثر

Published On 21 December,2022 06:56 am

لاہور : (دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹرویز کئی اہم مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں جبکہ ہائی ویز پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی سے برہان انٹر چینج تک جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سردار تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ لاہور اور ملتان موٹر ویز فیض آباد سے درخانہ تک جبکہ موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ بھی شاہدرہ سے لے کر وزیر آباد تک دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے والی آٹھ پروازیں بھی دھند سے متاثر ہوئیں۔

Advertisement