فیض پور سے سمندری تک موٹروے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی

Published On 09 December,2022 06:43 am

لاہور : (دنیا نیوز ) پنجاب میں شدید دھند کے باعث فیض پور سے سمندری تک موٹروے کو بند کردیا گیا۔

موٹر وے پولیس کےمطابق موٹروے ایم 3 کو شدید دھند کے باعث فیض پور سے سمندری تک بند کیا گیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موٹروے پولیس نے دوران سفر ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران کسی بھی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔