لاہور سے شیخوپورہ موٹر وے شدید دھند کے باعث بند

Published On 07 December,2022 06:12 am

لاہور : (دنیا نیوز ) موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپوہ تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 کو شدید دُھند کے باعث درخانہ سے سمندری تک بند کیا گیا جبکہ موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد اور ملتان سے عبدالحکیم تک بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ایم 5 کوبھی شدید دُھند کے باعث شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے نے مسافرین کو ہدایات کیں کہ غیر ضروری سفر سے گریزاور آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں جبکہ تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر سفر کرنے والے حضرات معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔