لاہور : (دنیا نیوز) پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، ملانوالی میں دھند کے باعث ڈمپر مکان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ اور ایم 1 برہان سے صوابی تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ جبکہ اوچ شریف موٹر وے ایم 5 ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کردی گئی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیرضروری سفر سے گریز کریں جبکہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔