پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند

Published On 14 January,2022 09:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی، موٹروے کو بھی کئی مقامات سے بند کرنا پڑا۔ جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ درجہ حرارت کم ہونے پر مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

 

Advertisement