لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر میں دھند چھائی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کاکوئی امکان نہیں، شہر کے بیچ میں حد نگاہ 200 میٹر تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا۔ ٹائون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس128ریکارڈ کیا گیا۔ ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 80، کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں ائیر کوالٹی انڈیکس194 جبکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 187ریکارڈ کیا گیا۔
رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 126ر یکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس108ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق مذکورہ ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔